عراق میں خود کش کار دھماکے میں 36 افراد جاں بحق

عراق میں خود کش کار دھماکے میں 36 افراد جاں بحق

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں ایک انتہائی گنجان آباد علاقے میں خودکش کار بم حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات پولیس اور طبی حکام نے بتائی۔ خودکش حملہ آورر نے دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سمیت خود کو اڑا دیا۔

ہلاک شدگان میںزیادہ تر  مزدور شامل ہیں جو صدر سٹی میں ایک چوک میں روزگار ملنے کے انتظار میں تھے۔ سماجی میڈیا پر جاری ہونے والی دھماکے کے فوری بعد کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل آسمان کی طرف اٹھ رہے ہیں اور شدید زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ پولیس کرنل کے مطابق کم از کم 36 افراد ہلاک اور 61 اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ تین روز میں بغداد میں یہ دوسرا بڑا حملہ تھا۔ ہفتہ کے روز وسطی بغداد میں ایک مصروف مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں کم از کم 27 افراد مارے گئے تھے جو کہ دو ماہ کے عرصے میں عراقی دارالحکومت میں اس قسم کا خونریز ترین حملہ تھا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.