ڈیفنس تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے 2 شہری بازیاب

ڈیفنس تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے 2 شہری بازیاب

کراچی: ڈیفنس تھانے میں چھاپہ کراچی میں بیلف کے ساتھ مجسٹریٹ نے ڈیفنس تھانے پر چھاپا مار کر حبس بے جا میں رکھے 2شہریوں کو بازیاب کرالیا۔چھاپہ پڑتے ہی ایس ایچ او خالد عباسی اورڈیوٹی افسر تھانے سے فرار ہو گئے،کارروائی ایک شہری کی درخواست پر سیشن کورٹ کے مجسٹریٹ نے کی ۔

شہری نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیاہے کہ رشوت نہ دینے پر ایس ایچ او خالد عباسی نے حبس بے جا میں رکھا۔بعد ازاں ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او خالد عباسی واپس تھانے آگئے.

مصنف کے بارے میں