کرینہ کپور کیساتھ بھارتی فوجی کی نا قابل یقین حرکت،فوجی گرفتار

کرینہ کپور کیساتھ بھارتی فوجی کی نا قابل یقین حرکت،فوجی گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چرانے کے الزام میںپیراملٹری فورس سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے ممبئی سائبر کرائم میں انکم ٹیکس کی معلومات چرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرکے غلط معلومات درج کی گئی تھیں تاہم اب ممبئی سائبر کرائم نے انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔


دوسری جانب سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری ممبئی سے عمل میں آئی اور گرفتار شخص کا تعلق  پیراملٹری فورس سے ہے  جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source