نجومیوں نے 2017 میں آنے والی آفتوں سے آگاہ کر دیا

نجومیوں نے 2017 میں آنے والی آفتوں سے آگاہ کر دیا

نجومیوں نے سال 2017 کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے نئے امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے اس سال جنگوں میں مزید تیزی آئے گی

امریکا اور اسرائیل کے اتحاد میں بہتری آئے گی، ان نجومیوں نے سال 2016 کے لیے جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساحل سمندر پر موجود پیرو کے نجومیوں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے سبب دنیا بھر میں جاری جنگوں میں مزید تیزی آئے گی ساتھ ہی امریکا اور اسرائیل کا اتحاد مزید بہتر ہوگا۔نجومیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا سال لاطینی امریکا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، چلی میں مزید زلزے آئیں گے، انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ نجومیوں نے گزشتہ پیرس اور پورپ میں حملوں کی پیش گوئیاں کی تھیں جوکہ بالکل ٹھیک ثابت ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں