ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈیوڈہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت مانگ لی گئی۔ سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے لہٰذا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے اور واضح کیا جائے کہ ایسے بیانات کیوں دیئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد امداد دے کر بے وقوفی کی۔ پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ وہ ہمارے رہنماؤں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں