پاک سوزوکی موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

پاک سوزوکی موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

کراچی: سوزوکی موٹرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 20 ہزار تک اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی بولان، راوی، اور مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمتوں میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ویگن آر کی قمیت میں 20 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 10 لاکھ 74 ہزار ہو گی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 11 لاکھ چودہ ہزار ہو گی۔ مہران کی قیمت 6 لاکھ نواسی ہزار جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 7 لاکھ 42 ہزار ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں