مائیکروسافٹ ونڈوز بلڈ 17063میں صارفین کو لازمی اپنا موبائل نمبر دینا ہوگا 

 مائیکروسافٹ ونڈوز بلڈ 17063میں صارفین کو لازمی اپنا موبائل نمبر دینا ہوگا 

اسلام آباد: ونڈوز 10 بلڈ(Build) 17063کو انسٹال کرتے ہوئے اب صارفین کو لازمی اپنا فون نمبر درج کرنا ہوگا۔اگر ایسا نہیں کیا جائے گا تو ونڈوز انسٹال کرنے کا عمل رک جائے گا کیونکہ اس سکرین پر skip کا آپشن ہی نہیں ہے۔

جس سکرین پر آپ سے فون نمبر طلب کیا جاتا ہے اس میں Link your Phone and PCلکھا ہوا آتا ہے یعنی اب مائیکروسافٹ بھی آپ کی تمام ڈیوائسز کے بارے میں معلومات اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔

 فون نمبر درج کرنے کے بعد صارفین کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے،جس سے دونوں ڈیوائسز کو لنک کیا جا سکتا ہے۔اس سے آپ Continue on PC کا فیچر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایپ ہے،جس کی مدد سے آپ موبائل سکرین پر کچھ دیکھتے ہوئے کمپیوٹر پر بھی وہی دیکھ سکتے ہیں۔

ونڈوز 10 کے گزشتہ ورژنز میں صارفین چاہیں تو فون نمبر کےآپشن کو skip کر سکتے ہیں لیکن موجودہ بلڈ میں ایسا کوئی بٹن نطر نہیں آ رہا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس بلڈ میں ایسا کوئی بٹن موجود تو ہو لیکن مائیکروسافٹ نے اسے جان بوجھ کرظاہر نہ کیا ہو۔

یہ چونکہ انسائیڈربلڈ ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ شکایات کے بعد مائیکروسافٹ skip کے بٹن کو بحال کر د