پاکستان کو امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی سیکورٹی کونسل

پاکستان کو امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی سیکورٹی کونسل

نیو یارک: امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فی الحال کو ئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اگست 2017 ہی میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی امداد تاخیر کا شکار ہو گی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف تازہ ترین بیان کی وجہ کیا ہے؟۔

صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر امریکی ری پبلکن سینیٹر رانڈ پال نے کہا ہے کہ وہ کئی سال سے پاکستان کی امداد ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک بار پھر یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے تا کہ یہ کام انجام دیا جا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں