اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی مختصر سماعت کی۔اس موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر حکم امتناع کی مصدقہ نقول احتساب عدالت کے سامنے پیش کیں۔

فاضل جج محمد بشیر نے حکم امتناع کے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی کو دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے وکیل کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے 17 جنوری کے لئے حکم امتناع جاری کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں