معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان کے گھر بیٹے کی پیدائش

معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان کے گھر بیٹے کی پیدائش

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان کے گھر گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام 5.20پر ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے یہ گلوکارہ کا پہلا بچہ ہے۔ان کے شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں ۔ہتیش نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ میری اور سنیدھی کی زندگی کا نیا باب ہے، میں اس  نعمت پر نہ صرف  خدا کا شکر گزار ہوں  بلکہ یہ میری زندگی میں ہونے والی سب سے خوبصورت چیز ہے۔ 
یاد رہے کہ سیندھی کی شادی میوزک کمپوزر ہتیش کے ساتھ ہوئی تھی اور سنیدھی چوہان بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ ہیں انہوں نے کملی کملی، شیلا کی جوانی، من سات سمندر پار جیسے بہت سے سوپر ہٹ گانے گا کر گائیکی کے میدان میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے اور سنیدھی کاشمار بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز گلوکاراﺅں میں ہوتا ہے۔