فل سمنز افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

فل سمنز افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فل سمنر 8 جنوری کو دبئی میں افغان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ افغان حکام کے مطابق فل سمنز کی پہلی آزمائش افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز ہو گی۔ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز آئندہ ماہ فروری شارجہ میں کھیلی جائے گی۔


فل سمنز کو افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں 2019 ورلڈ کپ تک کے لیے سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر لال چند راجپوت کو افغان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف تین مہینوں بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں