وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد

کوئٹہ: سیاسی ہلچل میں نیا اضافہ ہو گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ق کے قدوس بزنجو نے جمع کروائی۔

تحریک عدم اعتماد پر میر خالد لانگو، میر کریم موشیروانی، رقیہ ہاشمی، طارق مگسی، امان اللہ نوتزئی، زمرک اچکزئی سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے دستخط شامل ہیں۔

واضح رہے ڈاکٹر مالک بلوچ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد 24 دسمبر 2015 کو پاکستان مسلم لیگ-ن کے رہنما نواب ثنا اللہ زہری کو بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں وزیر اعلی کی تبدیلی ن- لیگ اور بلوچ قوم پرست تنظیموں (خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی) کے درمیان مری معاہدے کا حصہ ہے۔

2013  میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت ن –لیگ نے صوبے میں حکمران اتحاد کی سربراہی سے پیچھے ہٹتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مالک بلوچ کو وزیر اعلی کیلئے نامزد کیا تھا۔

معاہدے کے تحت ڈاکٹر بلوچ نے پانچ سالہ حکومت کے پہلے ڈھائی سال ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو استعفی بھجوایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں