پاکستان مخالف بیان :امریکی اور انٹرنیشنل میڈیا ٹرمپ کیخلاف بول اٹھا

 پاکستان مخالف بیان :امریکی اور انٹرنیشنل میڈیا ٹرمپ کیخلاف بول اٹھا

اسلام آباد: احسان فراموش ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر امریکی میڈیا نے بھی خوب کلاس لی ہے ۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات پر کان دھرنا بے وقوفی ہے ۔سی این این نے یاددلایا کہ کینیڈین جوڑے کی رہائی میں پاکستان نے کتنا اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا میں پاک امریکا تعلقات کی کشیدگی پر گرما گرم بحث کی جا رہی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر بھارت میں جشن کا سماں ہو گا۔سی این این نے ٹرمپ کو یاد دہانی کروائی کہ امریکی خاتون اور اس کے کینیڈین شوہر کی بازیابی میں پاکستان نے کتنا اہم کردار ادا کیا تھا جسے اب امریکا بھولا بیٹھا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ماہرین کے مطابق ٹرمپ اپنے بیانات بدلنے کے ماہر ہیں ۔ ان کے بیانات پر کان دھرنا بیوقوفی ہے۔بین الاقوامی میڈیا نے بھی ٹرمپ کی ٹویٹ اور اس پر پاکستان کے سخت ردِ عمل کو اپنی سرخیوں میں جگہ دی۔