معروف بھارتی اداکار نے تین طلاق بل کے خلاف آواز بلند کر دی

معروف بھارتی اداکار نے تین طلاق بل کے خلاف آواز بلند کر دی

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل پاس ہونے کے بعد معروف بھارتی اداکارعلی فضل نے بل کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے بیک وقت 3 طلاق دینے کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کے لیے ایک بل ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیش کیا جس منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد معروف بھارتی اداکار علی افضل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ایک دھوکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں قانون ساز نہیں ہوں لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ایک ساتھ تین طلاق دینے پر شوہر کو 3سال کےلئے جیل بھیج دیا جائے۔

معروف اداکار نے سوال اٹھا یا کہ ایک ساتھ 3طلاق دینے کا قانون جب اسلامی ممالک سعودی عرب ، پاکستان اور مصر میں نہیں بنایا گیا تو بھارت میں یہ بل کیوں پاس کیا جا رہا ہے؟