'کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو ذلت اور تباہی ہے'

'کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو ذلت اور تباہی ہے'

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت نے ڈھائی بجے بلایا ہے دوبارہ آؤں گا اور عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو گرفتاری دے دوں گا۔ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ٹرمپ کو پاکستان کے دشمنوں نے بریف کیا ہے اور امریکی صدر میں عقل نام کی کوئی چیز نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ٹرمپ کو ماضی کے حقائق کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے اور لگتا ہے ٹرمپ کو افغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں۔ جس جنگ سے پاکستان کا لینا دینا نہیں تھا حکمران ہمیں اس جنگ میں لے گئے اگر کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو ذلت اور تباہی ہے۔

انہوں نے کہا امریکا کی جنگ میں ملک میں تباہی بھی ہوئی اور جانوں کا بھی نقصان ہوا اور جب کہاکہ جنگ ہماری نہیں تومجھے طالبان خان کہا گیا۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں انھیں اقامے پر نکالا گیا لیکن ایف زیڈ کمپنی منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا اب قوم کے سامنےدو بھائی اپنی چوری بچانے کیلئے سعودی عرب گئے انکو شرم آنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا پاکستانی قوم کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی اور تحریک انصاف قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں