زلمی سکول لیگ کا ٹائٹل پشاور بلیوز نے جیت لیا

زلمی سکول لیگ کا ٹائٹل پشاور بلیوز نے جیت لیا

پشاور : زلمی سکول لیگ کا ٹائٹل پشاور بلیوز کے نو جوانوں نے اپنے نام کر لیا ۔ پشاور بلیو ز نے مالاکنڈ یلو ز کو 81 رنز سے شکست دے دی ۔

زلمی سکول لیگ کا پہلا ٹائٹل پشاور بلیوز نے جیت لیا . پشاور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رنز بنائے . مالاکنڈ یلوز 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز ہی سکور کر پائے . پشاور بلیوز کے نئے ابھرتے ستارے جمال نےفائنل میچ میں تین وکٹیں جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں 15 وکٹیں حاصل کیں ۔