ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے خلاف منگل کو   پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا  دی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔ملک میں سینکڑوں دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں کئی ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ اربوں ڈالروں کی املاک الگ سے تباہ ہوئیں۔ پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کئی آپریشن کیے جس میں بے شمار دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں اور شہادتوں کو یکسر فراموش کیا ہے۔ امریکی صدر کی ٹویٹ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ٹرمپ عالمی ولن کے طور پر امریکہ کی نا کامی کو چھپانے کے لیے الزامات لگا رہا ہے۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ٹویٹ پر قومی اور بین الاقوامی فورم پر منہ توڑ ردعمل دے.

مصنف کے بارے میں