نیپرا کی جانب سے بجلی 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی

نیپرا کی جانب سے بجلی 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کم کر دیے ہیں۔


نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 4 روپے 19 پیسے رہینیپرا نے بجلی کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں ریلیف فراہم کریں تاہم ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی صارفین اور لائف لائن صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔