دبئی میں خاکروب نے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کر دیا

دبئی میں خاکروب نے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کر دیا

دبئی: ایک خاکروب نے دیانت داری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا بیگ میں موجود زیورات کی قیمت 2 لاکھ درہم تھی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق، وینکتا رامانا نامی خاکروب دبئی کے علاقے القوسیس میں صفائی کر  رہا  تھا   کہ اس کے دوران اسے ایک بیگ ملا جسے کھولنے پر وہ حیران رہ گیا کیونکہ بیگ میں ہیرے اور طلائی زیورات موجود تھے۔ خاکروب نے لالچ کرنے کے بجائے دیانت داری کو ترجیح دیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن کا رخ کیا جہاں اس نے مہنگے زیورات سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹربریگیڈیر یوسف عبداللہ نے خاکروب کو دیانت داری کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی اعزاز سے نواز ا اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور سرٹیفکیٹ بطور انعام میں دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بیگ میں موجود  زیورات  کی قیمت  2 لاکھ  درہم ہے۔

مصنف کے بارے میں