کوئٹہ :بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے ، 2 نامعلوم حملہ آور ہلاک جبکہ2 اہلکار وں سمیت6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ملنے والا ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دھماکا سنا گیا، دھماکا ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے جس میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی سنی گئی ہے۔
ریسکیو اداروں کے کارکن اور پولیس متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ،جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے کی فوری طور پر نوعیت علاقے میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دھماکے کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی ہے۔