ٹرمپ ہمارے خرچ پر اپنی امداد کا آڈٹ کر کے دنیا کو بتائے ، خواجہ آصف

ٹرمپ ہمارے خرچ پر اپنی امداد کا آڈٹ کر کے دنیا کو بتائے ، خواجہ آصف

لاہور: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ ہمارے خرچ پر آڈٹ کر کے دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے، ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اورپاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرالیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔