عمران خان سے خصوصی سلوک کیا جا رہا ہے، دانیال عزیز

عمران خان سے خصوصی سلوک کیا جا رہا ہے، دانیال عزیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت کسی کو عبوری ضمانت نہیں ملتی مگر لاڈلے کو مل گئی ،عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے کیس کو غور سے دیکھ رہے ہیں ،پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سربراہ انوکھا لاڈلا ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں سب کچھ مسلم لیگ ن کے خلاف ہو رہا ہے مگر ن لیگ ان تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا نوازشریف کا قصور بن گیاجبکہ اربوں کے مالک عمران خان کی آمدن کے ذرائع آج تک معلوم نہیں ہوسکے۔