فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ نے 250کروڑ کمالیے

فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ نے 250کروڑ کمالیے

ممبئی : بالی و وڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “نے ریلیز کے دس دنوں میں 250کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2012 میں بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کی سیکوئل فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ریلیز سے اب تک 254.29کروڑ کمائے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی اداکار کے جوہر دکھائے۔ فلم کی عکس بندی مختلف ممالک میں گئی۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم 22دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔