ٹیم کے انتخاب پر سرفراز احمد اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی

ٹیم کے انتخاب پر سرفراز احمد اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی
فوٹو آفیشل ٹویٹراکاؤنٹ ۔۔۔ پی سی بی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے ڈریسنگ روم کا ماحول گرم ہوگیا.کپتان سرفراز اور کوچ مکی آرتھر میں لفظی جملوں کا تبادلہ ہوا ،جس کے بعد اب سرفراز احمد من پسند کھلاڑیوں کو کھلانے کے لئے بضد ہیں۔


ٹیم کے انتخاب پر سرفراز احمد اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی کپتان اسد شفیق جبکہ کوچ محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہشمند ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرفراز کوسینئر کھلاڑیوں پر اعتماد ہے لیکن مکی آرتھر جونیئرز کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔

اس سے قبل سینچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست  کے بعد کوچ نے سرفراز سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کو خوب سنائی تھیں ،بعدا زاں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کرکے دونوں کے درمیان گلے شکوے دور کرائے۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی چند روز قبل ڈریسنگ روم کے ماحول کو ٹینشن زدہ قرار دے دیا تھا۔