رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا، علاج جاری

رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا، علاج جاری
کیپشن: نیتو سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیو یارک میں منایا۔۔۔۔۔فوٹو/ انسٹاگرام

نیو یارک: رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہا تھا وہ علاج کے لئے امریکا جا رہے ہیں تاہم کپور فیملی کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ رشی کپور کس بیماری سے لڑ رہے ہیں لیکن پہلی بار اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ڈھکے چھپے الفاظوں میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

نیتو سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیو یارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کر کے کیا۔

5fa3c97f82f91ce9ad7cf0bb60843ba9

نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’سال 2019 سب کو مبارک ہو اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا۔ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔

اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب تھا جو کہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔