یاسر خورشید کو ایف آئی ایچ نے انٹرنیشنل ہاکی امپائر کا درجہ دے دیا

یاسر خورشید کو ایف آئی ایچ نے انٹرنیشنل ہاکی امپائر کا درجہ دے دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : پاکستان ہاکی شائقین کیلئے خوشخبری، یاسر خورشید کو لاہور میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کا صلہ مل گیا ،یاسر خورشید کو ایف آئی ایچ نے انٹرنیشنل ہاکی امپائر کا درجہ دیدیا۔

پاکستانی امپائر حیدر رسول ، کامران اور حافظ عاطف ملک کو انٹرنیشنل امپائر کا درجہ حاصل ہے ۔اوپن ہاکی سیریز کے امپائرز منیجر روئیکمار نے ایف آئی ایچ سے سفارش کی تھی ۔
یاسر خورشید کو انٹرنیشنل امپائر کا بیج چند روز تک مل جائیگا۔رولز کے مطابق انٹرنیشنل امپائر کا درجہ پانے کیلئے 7 گریڈ کا لیول حاصل کرنا ضروری ہے۔\