مراد علی شاہ 20، 25 دن میں استعفیٰ دے دینگے، خرم شیر زمان کا دعویٰ

مراد علی شاہ 20، 25 دن میں استعفیٰ دے دینگے، خرم شیر زمان کا دعویٰ
کیپشن: مراد علی شاہ وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اور ہم اس حوالے سے ان سے جواب مانگ رہے ہیں، خرم شیر زمان۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 20 سے 25 دن میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اور ہم اس حوالے سے ان سے جواب مانگ رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو انکشافات کیے ہیں مراد علی شاہ ان کا ہی جواب دے دیں۔ پاناما پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر نوازشریف سے استعفے کا پہلا مطالبہ آصف زرداری نے کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں شک ہے کہ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر رہیں گے تو یہ ثبوت ٹیمپرڈ کر دیں گے۔ گزشتہ دور میں سندھ میں ہمارے صرف تین ایم پی ایز تھے آج 30 ایم پی ایز ہیں۔