کوئی کسی کی حکومت نہیں گرا رہا، گورنر پنجاب

کوئی کسی کی حکومت نہیں گرا رہا، گورنر پنجاب
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے ، کوئی کسی کی حکومت نہیں گرا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیاسی صورتحال کے بعد متعدد سیاسی شخصیات نے سندھ میں ممکنہ طور پر کسی بھی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔

گورنر پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرا رہا۔آئینی اور جمہوری اقدار پوری کریں گے ۔ان کا کہنا تھا، عوام کی شکایات کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔پنجاب میں صاف پانی کے لیے اتھارٹی بنا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ چند روز سے سیاسی صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے ۔ سیاسی حلقوں میں سندھ حکومت کی تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں ۔ایسی خبروں کے بعد پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے بھی وفاق کے خلاف جوشیلے انداز میں بیان داغا تھا ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ " اگر زرداری صاحب اجازت دیں تو ایک ہفتے میں حکومت گرا سکتے ہیں "۔