سندھ میں امتحانات اور چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

سندھ میں امتحانات اور چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔۔ آفیئشل ٹویٹر اکاؤنٹ ۔۔حکومت سندھ

کراچی : سندھ وزارت تعلیم نے صوبے بھر میں تعلیمی سال کے شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سٹئیرنگ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ کی صدارت میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں ،سندھ وزارت تعلیم کے ترجمان کے مطابق  تعلیمی سال کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔

اب سندھ کے کالجز میں تعلیمی سال کا آغاز جولائی کی بجائے اگست میں ہو گا ۔ امتحانات 20مارچ سے لیکر 30اپریل تک منعقد ہوں گے ۔جبکہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں یومکشیمر اور یوم پاکستان ، گیارہ ستمبر سمیت متعدد اہم دن  جوش خروچ سے منانےکا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

سند ھ میں امتحانات اور چھٹیؤں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ،موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30جون تک  رہے گا۔ طالب علم مئی اور جون میں چھٹیاں منا سکیں گے ۔