'تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردی کیخلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں'

'تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردی کیخلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں'
کیپشن: دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں۔  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات و مؤقف سے یوٹرن لیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی کے رہائشی اور انتظامی کمپاونڈ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا کر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔