وزیراعظم عمران خان کے استاد 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وزیراعظم عمران خان کے استاد 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: میجر ڈگلس 21 اکتوبر 1917ء کو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میجر جیفری ڈگلس کا 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔

میجر ڈگلس 21 اکتوبر 1917ء کو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔

وزیراعظم عمران خان طالب علمی کے دور میں میجر جیفری ڈگلس سے بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔