حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر

حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل

کیپ ٹاؤن: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف ہونے والی حالیہ سیریز سے باہر ہو گئے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف ہونے والی سیریز سے باہر ہو گئے ۔ حارث سہیل قومی ٹیم کیساتھ ساؤتھ افریقہ موجود ہیں جہاں وہ سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انجری کے باعث جگہ نہ بنا سکے جبکہ کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ شرکت نہیں کر سکیں گے اس لیے انہیں جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔