صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا آپے سے باہر ہو گئے

صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا آپے سے باہر ہو گئے
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی :میں ایک دن کے نوٹس پر پی اے سی میں نہیں آ سکتا کسی کے باپ کا نوکر نہیں ہو ں ،جیل سے آنے والا مجرم ہم سے سوال پوچھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میںپریس کانفرنس کے دوران بھی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں  پیش ہونے کے  معاملے پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایک دن کے نوٹس پر پی اے سی میں نہیں آ سکتامیں کسی کے باپ کا نوکر نہیں ہوں ۔جیل سے آنے والا مجرم ہم سے سوال نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہمیں نے ہدایت دے دی ہے کہ ایک دن کے نوٹس پر منسٹری سے کوئی نہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پروگریس پوچھنے سے پہلے اپنا حساب دو کہ جو تم نے ملک کو لوٹا۔

وزیر آبی وسائل  فیصل واڈا پریس کانفرنس کے دوران آپے سے باہر  بھی ہو گئے ۔رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیاآپکی پارٹی گزشتہ دور میں دیے گئے ٹھیکوں پر تنقید کرتی رہی اب آپ پر تنقید ہو رہی ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے۔جواب میں فیصل واوڈا  بولے آپ بزرگ ہیں، اگر  آپکی جگہ کوئی ہوتا  تو  آپکا مائیک سائڈ پر پھینک دیتا۔فیصل واوڈا کے جواب پر صحافیوں نے  احتجاج کیا جس پر فیصل واوڈا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔فیصل واڈا کے رویے پر صحافیوں  نے شدید احتجاج کیا۔