حکومت ہم بھی گرا سکتے ہیں ، قمر زمان کائرہ کی حکومت پر تنقید

حکومت ہم بھی گرا سکتے ہیں ، قمر زمان کائرہ کی حکومت پر تنقید
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور : پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت گرا سکتی ہے، لیکن ایسا نہیں کرنا چاہتے. تحریک انصاف کی حکومت کوئی تبدیلی نہیں لاسکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ ہم بھی تحریک انصاف کی حکومت گرا سکتے ہیں لیکن ایسا کریں گے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عجیب بحران ہے،روزگار چھن رہے ہیں اور معیشت کا برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے سن لیں حکومت ہم بھی گرا سکتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدا کے حصول کیلئے غیر آئینی راستے اختیار نہیں کیے ۔


انہوں نے جعلی بینک اکاؤئنٹس کی تحقیقات کرنےوالی جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا اصل مقصد آصف زرداری کو گھیرنا ہے.جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کا مؤقف نہیں سنا.

فیصل واوڈا کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو صحافی سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیے تھا.