بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان چور نکلے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان چور نکلے
کیپشن: image by facebook

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب مجھے اپنی کار کے ٹائر کا پنچر لگانے کے لیے دوسری کار کا ٹائر چوری کرنا پڑ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئی فلم زیرو کے ہیرو شاہ رخ خان نے میڈیا انٹرویو کے دوران زندگی میں زوال اور عروج ساتھ ساتھ ہے ، میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب میرے پاس اپنی گاڑی کے ٹائر کا پنچر لگانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور پھر مجھے ساتھ میں کھڑی کار کا ٹائر چوری کرنا پڑ گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں عام طور پر ایسی حرکت نہیں کرتا لیکن اس وقت میں بہت پریشان تھا اور میں نے گاڑی پر ایک نوٹ بھی چھوڑا تھا جس پر شکریہ لکھا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار کنگ خان ان دنوں اپنی نئی فلم زیرو کی تشہیر کی مصروف ہیں اور ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کاسٹ میں شامل ہیں۔