سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے

سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: جویر انسٹاگرام اکاؤنٹ

نیویارک: سگریٹ نوشی مضر صحت ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق ، پھیپھڑوں کا  کینسر   اس کی دوسری اقسام کی طرح ایک خطرناک بیماری ہے جس کا علاج انتہائی مہنگا اور مشکل ہے، سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کو فروغ دیتی ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر ایک عام اور خطرنا ک بیماری ہے  ہر سال تقریبا 45،000 لوگوں میں اس کی تشخیص ہوتی ہے۔ 

پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات اور تشخیص کرنا تب تک مشکل ہے جب تک یہ پورے پھیپھڑوں یا جسم کے دوسرے حصوں  تک نہیں پھیل جاتا۔ 

این ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں  ہر تیسرا بندہ اس بیماری کے بعد ایک سال تک زندہ رہتا ہےجبکہ 20 میں سے ایک بندہ اس بیماری کے لاحق ہونے کے بعد 10 سال تک زندہ رہتا ہے۔ 

این ایچ ایس نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ جو بندہ ایک دن میں25 سگریٹ پیتا ہے اس کا کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ  25 فیصد بڑھ جاتا  ہے،سگریٹ نوشی کے عادی افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خدشات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں لیکن تمباکو کی دوسری پراڈکٹس بھی اس میں اضافے کا موجب بنتی ہیں جس سے منہ اور خوراک کی نالی کا کینسر بھی لاحق ہو سکتا ہے۔