شاہد آفریدی دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

شاہد آفریدی دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ : یو خانو انسٹاگران آفیشل اکاؤنٹ

دبئی: پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دبئی ٹیکسی ڈرائیور  بنے ہوئے ہیں۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستانی سٹار کرکٹ شاہد آفریدی کے چاہنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنے ہیرو مختلف ورکرز کی وردی زیب تن کیے ہوئے دیکھا، آفریدی جنہوں نے پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں 380 میچز میں نمائندگی کی اور 8000 سے زیادہ رنز سکور کیے،اپنی وائرل  ویڈیو میں دبئی ٹیکسی ڈرائیور ، ڈاکٹر ، سائٹ ورکر اور  آفس ورکر  کی وردی زیب تن کیے ہوئے نظر آئے ۔

یاد رہے کہ ویڈیو دبئی میں بنائی  گئی ہے جس کے آخر میں آفریدی نے کیمرے کے سامنے کہا کہ" یقینا  آپ لوگ حیرانگی کا  شکار تو ہو گئے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔ لیکن میں آپ کو حقیقت بعد میں بتاؤں گا" ۔

ef714369dd401917d2b4875bfa0ef30c

پاکستانی وی لوگر عمر خان جو آفریدی کے ساتھ اس  کمپین کا حصہ تھے انہوں اپنی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آفریدی کے ساتھ اپنی ایک  تصویر شئیر کی ہیں ۔