حارث سہیل کی جگہ عابد علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع

حارث سہیل کی جگہ عابد علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :(قادر خواجہ سے) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی حارث سہیل کی جگہ عابد علی ساؤتھ افریقہ میں ٹیم کو جوائن کرینگے. 

ذرائع کے مطابق گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے والے حارث سہیل کی جگہ عابد علی ساؤتھ افریقہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔عابد علی کو ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ عابد علی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔عابد علی کے ڈومیسٹک کرکٹ میں 13000 رنز اسکور کیے ہیں ، جن 17 سینچریاں بھی شامل ہیں ۔ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 231 رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔

یہ بھی یاد رہے کہ حارث سہیل قومی ٹیم کیساتھ ساؤتھ افریقہ موجود ہیں جہاں وہ سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انجری کے باعث جگہ نہ بنا سکے جبکہ کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ شرکت نہیں کر سکیں گے اس لیے انہیں جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔

ساؤتھ افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ،دوسرا ٹیسٹ میچ کل 3 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔عابد علی کو ممکنہ طور پر تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے ۔