امارات کے ولی عہد اسلام آباد پہنچ گئے،پُرتپاک استقبال

امارات کے ولی عہد اسلام آباد پہنچ گئے،پُرتپاک استقبال
کیپشن: یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال 6 جنوری 2019ء کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سکرین گریب

اسلام آباد: امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔واضح رہے یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال 6 جنوری 2019ء کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

شیخ محمد بن زید کے اس دورے سے صرف ایک ہفتہ قبل ہی امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اسلام آباد آئے تھے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی تھی۔

گزشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ انھوں نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا اور انھیں سعودی عرب کی مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کے بارے میں تجویز سے آگاہ کیا تھا۔