ن لیگ کا  آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ

ن لیگ کا  آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا  آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ،  فیصلہ نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، لندن میں موجود نون لیگ کی پارٹی قیادت نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ آر می چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا جائے۔

حکومتی وفد بھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر گیا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔ اجلاس کے بعد نون لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، مسلم لیگ نون جلد فیصلہ کر لے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومت نے آج شام تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی۔