کونسی جمہوریت میں فوج کو حکومت ہٹانے کا کہاجاتاہے ؟ وزیراعظم 

کونسی جمہوریت میں فوج کو حکومت ہٹانے کا کہاجاتاہے ؟ وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ کون سی جمہوریت میں فوج کو حکومت ہٹانے کا کہا جاتاہے ؟

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیاری سے متعلق بیان کوتوڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے سے پہلے بریفنگ لینے کی بات کی تھی ۔

وزیراعظم عمران خان دعویٰ کیا کہ کرپٹ اپوزیشن عوامی تحریک نہیں چلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہ یہ ساری گیم این آر اوہے ۔انہوں نے کہ  یہ جو کچھ بھی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا آیا تو اپوزیشن نے خوشیاں منائیں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ واویلا کرتے رہے ہیں کہ حکومت آج گئی کل گئی ، ان کا کہناتھا کہ پانچ سال بعد عوام کارکردگی کا احتساب کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2021میں دو منصوبے مکمل کرنا ان کا عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان بھوکا نہ سوئے ، احساس پروگرام کے تحت اس سال کے آخر تک یہ منصوبہ مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک بھر کے عوام کو صحت کی سہولتیں دی جائیں گی ۔