31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہوگی ، شاہ محمود 

  31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہوگی ، شاہ محمود 

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہوگی ۔ 

شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے ، اپوزیشن کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟

انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کی اصلیت پہچان چکے ہیں ، ان کےجلسے جلوسوں میں جان نہیں ہے ،

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہناتھا کہ فضل الرحمن الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت نے مستعفی ہونے سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا ہے ۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیروزگاروں کاٹولہ جاتی امرامیں اکھٹا تھا ، پی ڈی ایم نے ایک بار پھر قومی اداروں کو نشانے پر لیا ۔

ان کا کہناتھا کہ عوام افواج پاکستان کے متعلق پی ڈی ایم کے پروپوگنڈے کو مسترد کرتے ہیں ۔