وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان حکومت چھوڑسکتاہےاین آراوکےآگےسرینڈرنہیں کرےگا،فوج کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹے گا۔

جس دن یہ لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں گے ہم بھی قانونی حق جتائیں گے،اپوزیشن کی جانبس ے کسی بھی اقدام کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی جیت گئی۔

پی ڈی ایم نےشکست تسلیم کرلی،پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے الیکشن میں حصہ لےگی۔2 ادوار میں یہ نیب کو ختم نہ کرسکے، اب یہ ختم نہیں ہورہا۔نوازشریف کےپاسپورٹ کی 16فروری کومیعادختم ہونےپرتوسیع نہیں ہوگی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ 2لاکھ  غیرقانونی رہائش پذیرافغانوں  کےکارڈبلاک کیےہیں،15 لاکھ مہاجرین کاڈیٹاہمارےپاس ہے۔چین اورافغانستان کامینوئل ویزاختم کردیا ،سورج مغرب سے نکل سکتا ہے عمران خان کرپشن پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

پی ڈی ایم کے سارے استعفے لاکر میں ہیں،استعفوں پر دستخط نہیں کئے کمپیوٹر سے نکالے ہیں۔پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

لانگ مارچ میں پی ڈی ایم جیسا کرے گی ویسا بھرے گی، یہ لانگ مارچ کریں ہم استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کر رہے ہیں،ہر سیاستدان مذاکرات کا راستہ کھلا رکھتا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مفتی کفایت اللہ کا کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دیا ہے،ن لیگ کا رویہ منفی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔اسلام آباد میں ماڈرن ایگل اسکواڈ متعاف کرا رہے ہیں۔