ہم استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

ہم استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

لاہور : مسلم ن  کے رہنما  رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا جبکہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  ،

نااہل ٹولے کو کرسی سے اتار کر عوام کی جان چھڑائی جائے گی، اور فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔

 وہ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، پی ڈی ایم میں کسی بھی بات پر کوئی اختلاف نہیں، لانگ مارچ کے راولپنڈی یا اسلام آباد میں پڑاوَ سے متعلق  فیصلہ یکم فروری کو  ہوگا  ۔

حکمرانوں پر ہمارے جلسوں اور احتجاج کا اثر نہیں رہا تو وہ خوفزدہ اور پریشان کیوں ہیں۔