اسلام آباد میں مشکوک گاڑی پر اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ہلاک

اسلام آباد میں مشکوک گاڑی پر اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ہلاک

اسلام آباد میں مشکوک گاڑی پر اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ہلاک ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  کے سیکٹر جی 10 میں گزشتہ شب  اے ٹی ایس اہلکاروں کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ  سے کار سوار  ہلاک ہو گیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد نے  واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
پولیس ذرائع  کے مطابق   رات کو  ون فائیو پر  کال  موصول ہوئی  تھی کہ   گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں۔ جس کے بعد اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے  مشکوک گاڑی کا تعاقب کی۔


 اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اورنہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں پر فائر کئے ، لیکن بدقسمتی سے دو فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہناہے اس سارے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں ، جس کے بعد اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں   پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان ورچوئل یونیورسٹی کا  طالبعلم تھا ،22 سالہ نوجوان اسامہ بن  ندیم   کا  تعلق   کوٹلی ستیاں   آزاد کشمیر  سے ہے ، پمز اسپتال میں نوجوان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا  گیا ، نوجوان  کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے  اے ٹی ایس کے پانچوں اہلکاروں کو  پولیس نے تحویل میں لے  لیا ہے ۔