دیپکا نے انسٹاگرام اور ٹویٹر سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں 

دیپکا نے اسٹاگرام اور ٹویٹر سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں 

ممبئی : سوشل میڈیا پر تمام ترشوبز شخصیات کی جانب سے نئے سال کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شئیر کی جارہی ہیں ۔

 

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ دیپکا پڈوکون بھی نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور دوستوں کے ہمراہ جے پورمیں ہیں ۔

لیکن دیپکا نے اچانک نئے سال کے آتے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ٹؤیٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ 

دیپکا کے انسٹاگرام پر پانچ کروڑ فالوروز ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر بے شمار پوسٹس بھی موجود تھیں لیکن اب ان کے انسٹاگرام پروفائل پر ایک پوسٹ بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب دیپکا کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کی جاچکی ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں خود پریشانی ہے کہ ایسا کیوں ہوا ، تاہم اس ساری صورتحال میں ابھی تک دیپکا کو کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔