اسلام آباد میں بے قصور طالب علم کو مارنے کا ذمہ دار کون ہے، مریم نواز

اسلام آباد میں بے قصور طالب علم کو مارنے کا ذمہ دار کون ہے، مریم نواز
کیپشن: اسلام آباد میں بے قصور طالب علم کو مارنے کا ذمہ دار کون ہے، مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مریم نواز نے کہا انسانی جان کی حرمت جس طرح گزشتہ ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے اسکی مثال کہیں نہیں ملتی اور اس جیسی بے حس حکومت پاکستانیوں نے آج تک نہیں دیکھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلام آباد میں بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے۔ راتوں کو محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کیلئے رزق حلال کمانے والے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ 

ادھر اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا اور ڈی ایس پی خالد اعوان نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا کہ لڑکا بے گناہ تھا۔ گزشتہ رات شمس کالونی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شک ہوا کہ یہ ڈاکوؤں کی گاڑی ہے جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی اور نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق رات کو ون فائیو پر کال موصول ہوئی تھی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کی۔ اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اورنہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں پر فائر کئے  لیکن بدقسمتی سے دو فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے بعد، طالب علم کے والد کی جانب سے تھانہ رمنا میں مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مدثر مختار، شکیل احمد، سعید احمد ، محمد مصطفے اور افتخار احمد نامی پولیس اہلکاروں سے بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔ والد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی بھی دی تھی کہ تمھیں مزہ چکھائیں گے۔