جو قوانیں میرے حقوق کو سلب کریں گے میں ان کو نہیں مانوں گا، مولانا فضل الرحمان

جو قوانیں میرے حقوق کو سلب کریں گے میں ان کو نہیں مانوں گا، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: جو قوانیں میرے حقوق کو سلب کریں گے میں ان کو نہیں مانوں گا، مولانا فضل الرحمان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ نے ایک بار سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو قوانیں میرے حقوق کو سلب کریں گے میں ان کو نہیں مانوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگے ہیں اور جو ہمیں مل گئے ہیں جبکہ 31 جنوری تک استعفے جمع کروانے کی مہلت دی ہے اور یہ تاریخ ابھی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا نیب کٹھ پتلی ادارہ ہے اور ہم اس کے احتساب کو کسی طرح بھی تسلیم نہیں کرتے جو قانون میرے حقوق صلب کرے گا میں کبھی بھی ان کو تسلیم نہیں کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق سوال پر کہا بات چیت کے دروازے بند نہیں جاتے لیکن بات کریں تو کس سے۔ جے یو آئی (ف) میں ٹوٹ پھوٹ سے متعلق کہا کہ انہوں نے کہا ہماری جماعت میں ایسا کوئی عمل شروع نہیں ہوا لیکن کانٹ چھانٹ ضرور ہو رہی ہے۔