ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر پاپندی میں توسیع کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر پاپندی میں توسیع کر دی
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر پاپندی میں توسیع کر دی
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: بیس جنوری کو عہدہ صدارت سے سبکدوش پونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر پاپندی میں اکتیس مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں تین ماہ کی پاپندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

عالمی وبا کے باعث امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لئے یہ پاپندی لگائی گئی تھی اور پاپندی کے ختم ہونے کے بعد بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے بار بار توسیح کی جاتی رہی۔ اس پاپندی کے باعث غیر ملکیوں کی درخواستوں پر پیشرفت مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی امیگریشن پر پاپندی کے حکم نامے پر تنقید کرتی رہی ہے اور نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد حکم نامہ واپس لے سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی مواقع پر امیگریشن روکنے کی کوشش کی تھی لیکن 2018 میں امریکا کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ صدر کو سیکیورٹی خطرات کے تحت غیر ملکی شہریوں کے کسی بھی مخصوص گروہ یا گروپ کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کا اختیار حاصل ہے۔