ساروو گنگولی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

 ساروو گنگولی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل
کیپشن: ساروو گنگولی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل
سورس: فائل فوٹو

کولکتہ :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر اور سابق کپتان ساروو گنگولی کی طبیعت ناساز، دل کا دورہ پڑنے پرکولکتہ کے ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کردیا گیاجہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائیگی۔

ساروو گنگولی کو صبح ورک آؤٹ کے بعد دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی، انہیں فوری طور پر کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ایڈمٹ کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گنگولی کے تمام ٹیسٹ لیے جاچکے ہیں اور ان کی حالت کافی بہتر ہے، ان کی انجیوپلاسٹی کی جائے گی جس ک بعد انہیں اسپتال سے ریلیز کردیا جائیگا۔

بشکریہ (نئی بات)